صدر احمدي نژاد کا لبنان کے صدر ميشل سليمان کے ساتھ ٹيليفوني بات چيت

05 نومبر, 2012 12:27

iran lebnonصدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے لبنان کے صدر ميشل سليمان کے ساتھ ٹيلي فوني گفتگو کے دوران لبنان ميں ہونے والي دہشت گردانہ واقعے کي بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس بات کي طرف اشارہ کيا ہے کہ ايسي مذموم اقدامات سے دشمنوں کا مقصد لبناني قوم کي سلامتي اور وحدت کو نشانہ بنانا ہے –
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے يقين دلايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اخري دم تک لبنانيوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

لبنان کے صدر ميشل سليمان نے بھي اس ملاقات ميں ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کے اظہار ہمدردي کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ لبنان ميں کي جانے والي حاليہ دہشتگردانہ کارروائي کي وجہ سے مشکلات تو پيدا ہوئي ہيں ليکن حکومت لبنان کے تمام گروہوں کي مدد سے ملک ميں امن قائم کرنے ميں ضرور کامياب ہوگي

12:14 صبح اکتوبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔