لبنان

صہیونی ریاست جلدتباہ ہوجائےگی شیخ علی جابر

hizbulla flaqحزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے رکن نے کہا ہےکہ صہیونی ریاست بہت جلد نابود ہوجائے گي۔
شیخ علی جابر نے ایرانی صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی تباہی قریب ہے اور یہ حکومت باقی نہیں رہے گي کیونکہ اس کی مجرمانہ اور انسانیت سوز کاروائياں ہی اس کی نابودی کا سبب بنیں گی۔ شیخ علی جابر نے کہا کہ حزب اللہ صہیونی ریاست کے مقابل سیسہ پلائي دیوار کی طرح ڈٹی ہے اور اب بھی لبنان کے خلاف مغربی سازشوں کا مقابلہ کررہی ہے۔ شیخ علی جابر نے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اسکے بنیادی کردار کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ شام اور عراق میں اسلامی مزاحمت اور لبنان و فلسطین کے انقلابات، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مغرب کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button