لبنان

حزب اللہ مکمل طرح سے آمادہ ہے

hizbulla wallحزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ وہ صہيونی رياست کا مقابلہ کرنے کے لئے ہروقت آمادہ ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ دھڑے کے رکن نواف الموسوی نے کہا ہے کہ حزب اللہ مکمل طرح سے آمادہ ہے اور داخلی اور بیرونی دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانے کے لئے ہروقت تیار ہے۔ موسوی نے کہا کہ کوئي بھی طاقت حزب اللہ کو ختم نہیں کرسکتی۔ انہوں نے لبنان کے مختلف گروہوں سے اپیل کی کہ فرقہ وارانہ اور مذہبی فتنوں سے صہيونی رياست کی مدد نہ کریں ۔ حزب اللہ لبنان کے اس سینئر رہنما نے کہا کہ لبنان میں جو بھی یہ تصور کرتا ہے کہ فریب کاری اور اتحادوں کے سہارے حزب اللہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اسے اپنے خیالات پر نظر ثانی کرنا چاہیے کیونکہ حزب اللہ نے دوہزار اور دوہزار چھے میں صہيونی رياست کو شکست دی تھی۔ یاد رہے حزب اللہ لبنان نے سن دوہزار میں صہيونی رياست کو جنوبی لبنان سے نکال باہرکیا تھا اور دوہزآر چھے میں تینتیس روزہ جارحیت میں قدس کی غاصب حکومت کو ایسی شکست فاش سے دوچار کیا کہ اسکے ناقابل شکست ہونے کا بھرم چکنا چور ہوگيا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button