صیہونی سازشوں كے مقابل پر امام خامنہ ای اور ايرانی قوم كی پائيداری قابل تعريف ہے : سيد حسن نصر اللہ

11 اگست, 2012 11:43

hasan nasrulla hizbullaشفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ)- حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل "سيدحسن نصر اللہ” نے اسلامی جمہوریہ ايران كی سپريم سيكورٹی كونسل كے سربراہ كے ساتھ ملاقات كے دوران صیہونی سازشوں كے مقابل پر قائد انقلاب آيت اللہ خامنہ ای ، ايرانی حكومت اور عوام كے پائيدار موقف كی قدردانی اور ان حساس شرائط میں ايران كے كليدی كردار كی اہميت پر زور ديا ہے ۔ ايكنا نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار” كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۶ اگست كو ايران كی سپريم سيكورٹی كونسل كے سربراہ "سعيد جليلی” نے بيروت میں ايرانی سفير "غضنفر ركن آبادی” پر مشتمل ايك وفد كے ہمراہ حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل "سيد حسن نصراللہ” كے ساتھ ملاقات اورگفتگو كی ہے جبكہ اس دوطرفہ ملاقات كے دوران شام اور لبنان سميت خطے میں رونما ہونے والی حالیہ تبديليوں كا جائزہ ليا گيا ہے۔ سيد حسن نصر اللہ نے ملاقات كے دوران زور ديا ہے كہ حالیہ شرائط میں كہ جب قومیں بيدار ہو چكی ہیں اور استبدادی قوتوں كے ساتھ ساتھ امريكی اور صیہونی منصوبوں كا ثابت قدمی سے مقابلہ كر رہی ہیں ، مزاحمت بھی دشمن كے ساتھ مقابلے كے لیے بھرپور انداز میں وارد عمل ہوگی ۔

9:04 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔