لبنان

اسرائیل تحریک مزاحمت سے خوفزدہ ہے، حسن نصراللہ

sayyedحزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائيل اور تکفري گروپ خطے کے امن و استحکام کے لئے سنگين خطرہ ہيں۔

يہ بات انہوں نے پير کي رات بيروت ميں ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي۔
سيد حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ دو چيزوں نے خطے کے امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کر رکھا ہے جس ميں ايک اسرائيل اور دوسرے تکفيري نظريات ہيں۔
انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک تيل کے پيسے سے عرب دنيا اور عالم اسلام ميں تکفيري نظريات پھيلانے کي کوشش کر رہے ہيں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائيل تحريک مزاحمت کو اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے جو اس بات کي علامت ہے کہ اسرائيل لبنان حملے اور حزب اللہ کے ہاتھوں اپني شکست سے خوفزدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button