لبنان

حزب اللہ کي توانائي صيہوني حکومت کے تصور سے باہر ہے

hezbollah powerلبنان کي پارليمنٹ ميں اسلامي مزاحمتي دھڑے حزب اللہ کے پارليماني ليڈر نے کہا ہے کہ حزب اللہ کي دفاعي قوت اس سے کہيں زيادہ ہے جتنا اسرائيل تصور کرتا ہے ۔

محمد رعد نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ نے صہيوني دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے جو توانائي اور صلاحيت حاص کرلي ہے وہ اسرائيل کے تصور سے کہيں زيادہ ہے – محمد رعد نے کہا کہ لبنان پر ہر طرح کي ممکنہ جارحيت کے جواب ميں حزب اللہ دشمن کو يہ احساس کرنے پر مجبور کردے گي کہ جب تک لبنان ميں اسلامي مزاحمت ہے اس وقت تک اس کو اپنے کسي بھي مقصد ميں کاميابي حاصل نہيں ہوسکے گي –
لبنان کي پارليمنٹ ميں حزب اللہ کے پارليماني ليڈر محمد رعد نے زور دے کر کہا کہ اسلامي مزاحمت سبھي لبنانيوں کي جانب اپنا ہاتھ بڑھاتي ہے حتي ان لوگوں کي جانب بھي جن سے اس کے سياسي اختلافات ہيں –
محمد رعد نے اس اميد کا اظہار کيا کہ حزب اللہ اور لبنان کي فوج کے لئے ايسا ماحول سازگار ہوگا کہ جس سے ملک ميں استحکام کو تقويت ملے تاکہ ہر طرح کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کيا جاسکے-

متعلقہ مضامین

Back to top button