لبنان

ایران ہمیشہ اتحاد کاداعی رہا ہے ؛ سید حسن نصراللہ

syed hasan qazi askariحزب اللہ لبنان کےسربراہ سیدحسن نصراللہ نے علاقےکی قوموں میں تفرقہ ڈالنےکےلئے بڑےپیمانےپردشمنوں کی سازشوں سےخبردارکرتےہوئےکہا ہےکہ ادیان الہی اورمختلف اسلامی مذاہب کوہوشیاری اوراتحاد سےدشمنوں کوان کےمقاصدمیں مایوس کردیناچاہئے  
حزب للہ لبنان کےسربراہ نےلبنان میں ایران کےادارہ حج وزیارات میں رہبرانقلاب اسلامی کےنمائندےحجت الاسلام قاضی عسکرسےملاقات کےموقع پرمسلمانوں کےدرمیان اتحاد کومضبوط بنانے کی ضرورت اوراس کی برکتوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےاس سلسلےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کےمثبت کردار کوسراہا ۔

حزب اللہ لبنان کےسربراہ نے گذشتہ عشروں کےدوران علاقےکی قوموں کی پرامن زندگی کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ علاقےکےملکوں کی تاریخ پرنظرڈالنےسےپتہ چلتاہےکہ جہاں بھی علاقےکی قوموں میں اختلاف پیدا ہوا ہے اس میں سامراج اوراستکباری ممالک کا سازشی ہاتھ نظرآیا۔

اس موقع پرحجت الاسلام قاضی عسگرنےبیروت میں حج وزیارات سیمینارکےکامیاب انعقاد اور مسلمانوں کےدرمیان اتحاد کومضبوط بنانےمیں اس کےکردارکی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ،اسلامی انقلاب کی کامیابی کےآغازسےہی ہمیشہ مسلمانوں کےدرمیان اتحاد کاداعی رہا ہے اورحج کومسلمانوں کےدرمیان اتحاد کومضبوط بنانےکامحورسمجھتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button