لبنان

امریکہ سب سے بڑا خطرہ ہےحزب الل

hizbullaحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہےکہ امریکہ عرب ملکوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ شام کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے امریکہ کی جانب سے لاحق خطروں کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام، عراق، لبنان، فلسطین اور علاقے کے دیگر ملکوں کے خلاف امریکہ کی دشمنی سب پر واضح ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کے دعووں کے سہارے امریکہ اپنے سامراجی اھداف حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور امریکہ اپنی تمام سازشوں کی بنا پر ایک ظالم ملک ہے اور کسی کے لئے نمونہ عمل نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر آزاد ضمیر انسان امریکی حکومت کو مسترد کرتا ہے اور امریکہ کے حامی حزب اللہ کے ساتھ ایک محاذ میں نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے طرفدار صیہونی حکومت، فتنوں اور قتل وغارت کے حامی ہیں اور جو بھی حزب اللہ کے ساتھ ہے دراصل وہ ارض فلسطین کی مکمل آزادی کا خواہاں ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطینی اھداف و مقاصد امت اسلامی کے سب سے اہم اھداف ہیں اور صیہونیوں کو فلسطین سے جانا پڑے گا۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ صیہونی خطروں کامقابلہ کرنے کے لئے بھر پور طرح سے آمادہ ہے اور صیہونی حکومت علاقے اور امن عالم کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔ ادھر صیہونی حکومت کے ایجنٹ آنتوان لحد نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت حزب اللہ کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی اور اگر اسرائيل نے حزب اللہ کےخلاف کوئي اقدام کیا تو اسے دوبارہ شکست ہوگي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button