لبنان

شام آسانی کے ساتھ موجودہ بحران سے نکل جائےگا

shiitenews Hezbollah Deputyحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے بحرین کے حالات پر عالمی برادری کی عدم توجہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مختلف گروہ مذاکرات کے ذریعہ بحران پر قابو پالیں گے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بحرین کے حالات پر عالمی برادری کی عدم توجہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مختلف گروہ مذاکرات

کے ذریعہ بحران پر قابو پالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے صدر بشار اسد موجودہ بحران پر قابو پاکر شام کے نئے صدر کے عنوان سے باقی رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے صدر نے بنیادی آئین کے بارے میں ریفرنڈم منعقد کراکے اپنی حکیمانہ صلاحیت کو ثابت کردیا ہے اور شام میں ہونے والے ریفرنڈم میں عالمی برادری کے لئے واضح پیغام بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ شام میں فتنہ کی اصل جڑ ہے اور وہ خطے میں اپنے اتحادی عرب حکمرانوں کو بچانے اور اپنے مخالفین کے خلاف سازش کررہا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ عرب ممالک میں جاری بہار کو خزاں میں تبدیل کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيل امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ پر ابھارنے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ اسرائيل میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے لیکن امریکہ بھی متعدد اندرونی اور بیرونی مشکلات میں گرفتار ہے اور اس صورت میں وہ ایران کے ساتھ الجھنا نہیں چاہتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button