حزب اللہ:خطے میں درپيش تمام مشكلات كی جڑ صہیونيت كا ناجائز تسلط ہے

حزب اللہ كی سياسی شوری كے سربراہ "ابراھيم امين السيد” نے مشرق وسطی كی ابتر صورتحال كا ذمہ دار اسرائيلی غاصب ریاست كے فلسطين پر ناجائز قبضے كو قرار ديا ہے۔انہوں نے مزيد كہا كہ : عرب امرا جو خو د كو بہادری ، عزت اور عربی افتخار كا وارث سمجھتے ہیں، نے اب تك فلسطين اور مسلمانوں كے قبلہ اول قدس كے حوالے سے اس عربی و اسلامی بہادری اورعزت كا مظاھرہ كيوں نہیں كيا ہے








