لبنان

استقامت نے خطے کے لوگوں کو عزت و وقار اور آزادی دی

shiitenews hizbullaحزب اللہ لبنان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ استقامت خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کر تمام راستے بند کردے گي۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ نۓ مشرق وسطی میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے تسلط کی کوئي گنجائش نہیں ہے۔ حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاروق نے بھی کہا ہے کہ استقامت کی کامیابیوں نے خطے کے عوام کے

مقاصد کے حصول خصوصا مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور تمام مقدسات کے احترام کۓ جانے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ شیخ نبیل قاووق نے شام میں امریکہ اور یورپ کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ دمشق صرف فلسطین اور لبنان کی حمایت کرنے کی وجہ سے دنیا کے ممالک کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نواف موسوی نے بھی کہا ہے کہ استقامت نے خطے کے لوگوں کو عزت و وقار اور آزادی سے ہمکنار کرنے کے علاوہ ان کی اجتماعی اور اقتصادی مشکلات کو بھی برطرف کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button