لبنان

آزادی فلسطین کاواحدراستہ مزاحمت ہے

shiitenews_sheikh_naeem_qasim_hizbullaحزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کےخلاف مزاحمت ہی اس حکومت کے قبضے سے فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے پندرہ مئي کویوم نکبت کے موقع پر فلسطین کے مختلف علاقوں اور سرحدی علاقوں میں فلسطینیوں اور عرب شہریوں کے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ جب تک اس کے خلاف استقامت جاری ہے اسے چین نہیں مل سکتا یادرہے پندرہ مئي کو ارض فلسطین پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کو ترسٹھ برس گذرنے کے موقع پر فلسطینی اور عرب شہریوں نے فلسطین کے سرحدی علاقوں ، غرب اردن اور غزہ بڑے مظاہرے کئےتھے جن میں صیہونی حکومت کی مذمت کی گئي تھی ان مظاہروں پرصیہونی حکومت نے بربریت کا مظاہرہ کرتےہوئے حملے کئےتھے جنمیں بائيس افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئےتھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button