لبنان

لبنان میں نجیب میقاتی کو حکومت کی تشکیل کی دعوت

lebanon_flagلبنان میں صدر میشل سلیمان نے نجیب میقاتی کو نئی حکومت کی تشکیل کے لئے مامور کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لبنان کے آٹھ مارچ کے نام سے موسوم گروپ کے نامزد وزیر اعظم نجیب میقاتی کو جن کو پارلیمنٹ میں اکثرت حاصل ہوگئي تھی، صدر میشل سلیمان نے باضابطہ طور پر نئي حکومت تشکیل دینے کے لئے مامور کردیا ہے۔میشل سلیمان نے ان کو منگل کے روز حکومت کی تشکیل کی دعوت دی۔منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں  پارلیمنٹ کے ایک سو اٹھائیس اراکین میں سے اڑسٹھ اراکین نے نجیب میقاتی کے حق میں جبکہ ساٹھ اراکین نے ان کے خلاف ووٹ ڈالے۔نجیب میقاتی کے مقابل امید وار سابق وزیراعظم سعد حریری تھے ۔نجیب میقاتی اس سے پہلے بھی لبنان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔وہ سنہ دو ہزار پانچ میں تین ماہ کے لئے وزیر اعظم رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button