لبنان

حزب اللہ کامیاب ہے ، چودہ مارچ دھڑے کا اعتراف

hasan_nasrullahلبنان میں چودہ مارچ گروپ کے ایک لیڈر نے اعتراف کیا ہےکہ حزب اللہ رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ یہ بات امین الجمیل نے کہی جو حزب اللہ کے شدید مخالف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کو ناکام بنانے کے اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی ہے۔  یادرہے رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل امریکہ اور صیہونی حکومت کی حمایت سے تشکیل پایا تھا اور اس کا ھدف جھوٹے گواہوں کے سہارے حزب اللہ کو رفیق حریری کے قتل میں ملوث کرنا قراردینا تھا۔ یادرہے روس کے جریدے اودناکو نے رپورٹ دی ہےکہ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے کی میزائل سے مارے گئےتھے۔ حزب اللہ نےبھی بعض شواہد پیش کئے جن سے معلوم ہوتا ہےکہ صیہونی حکومت ہی رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button