لبنان

اسرائیل ابھی بھی لبنان کے گھات میں بیٹھا ہے

ayatullah_qiblaanآیت الله قبلان نے بهیه حریری سے ملاقات میں لبنان کی ثبات و سلامتی اور استحکام کے خلاف غیر ملکی سازش سازوں کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تمام لبنانی عوام سے آپسی لڑائی اور تنازعہ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیہ مینٹ کے ممبر اور سابق وزیر اعظم رفیق حریری کی بہن بهیه حریری سے گزشتہ روز ملاقات میں لبنان کے شیعہ اعلی اسلامی کونسل کے صدر آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان نے  حضرت عسی مسیح (ع) کے روز ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور لبنان کی قومی نشان افتخار ، لبنان کی آزادی کے سو سال ہونے کی مناسبت سے ان کو عطا کیا ۔
آیت الله قبلان نے نیز لبنان کی ثبات و سلامتی اور استحکام کے خلاف غیر ملکی سازش سازوں کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : لبنان کے دشمنوں کے مقابلہ میں ایک مضبوط صف بنائیں اور ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کے دشمن کے ھر فتنہ و سازش کا مقابلہ کریں اور لبنان کی سلامتی و اس کی ترقی و نکھار میں قدم بڑھائیں ۔
لبنان کے یہ مشہور عالم دین نے لبنانی عوام سے آپسی لڑائی اور تنازعہ کو ختم کرنے اور سازش و فتنہ کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا : ھم لوگوں کا چاہیئے کہ اتحادی ڈھانچہ کو حاصل کریں تا کہ لبنان کی سلامتی کی حفاظت کریں اور لبنانی عوام اس طرح کا کام آرام سے کر سکتی ہے کیونکہ اس نے حکمت اور علم کے ذریعہ اپنے اس ملک کو مشکلات و دشواری اور سازش سے بچانے کا تجربہ رکھتی ہے ۔
لبنان کے شیعہ اعلی اسلامی کونسل کے صدر نے لبنان کے شیعوں کو صھیونی حکومت کی مسلسل لبنانی فضا پر جارحیت کی طرف انتباہ کرتے ہوئے کہا : اسرائل اسی طرح لبنان کے گھات میں بیٹھا ہے اور اس کوشش میں ہے کہ اپنی فوج کے حوصلہ کو دوبارہ بحال کرے ، لیکن لبنان ھمیشہ اسرائل کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button