امریکہ لبنان کوتقسیم کرناچاہتاہے۔ فواد سنیورہ

لبنان کےسابق وزیراعظم فواد سنیورہ نے امریکہ پر لبنان کوتقسیم کرنےکاالزام لگایاہے۔لبنان کےسابق وزیراعظم فواد سنیورہ نےحریری قتل کیس کی عدالت کےبارےمیں جان بولٹن کےبیانات کی مذمت کرتےہوئےکہاکہ جان بولٹن کےتفرقہ انگیزبیانات پرخاموش نہيں رہاجاسکتاہے۔
واضح رہےکہ جان بولٹن نےدعوی کیاہےکہ حزب اللہ لبنان سےوابستہ بعض عناصراورکچہ شامی حکام اس قتل میں ملوث ہیں۔








