لبنان

دشمن پر حتمی کامیابی نزدیک ہے۔

syed_hassan_nasrullahحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ دشمن پر حتمی کامیابی نزدیک ہے۔سید حسن نصراللہ نے مجلس سید الشہدا علیہ السلام میں کہا کہ ہم نے دشمن کے بہت سےخطروں اور دھمکیوں کو سرکرلیا ہے اور ہم واقعہ کربلا سےسبق لیتےہوئے اپنی راہ کو جاری رکھیں گے اور دشمن پر  کامیاب ہونے کا عزم مستحکم رکھتےہیں۔ ادھر حزب اللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتےہوئے کہا ہےکہ ایران کو ہر ملک کی طرح پرامن ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادہ کرنے کا حق ہے۔ اور یہ حق کسی کو حاصل نہیں ہے کہ ایران سے اس کفےایٹمی حقوق سلب کرے۔ حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ محمد یزبک نے ایرانی ایٹمی سائنس دانوں پر قاتلانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ ان اقدامات کی مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے چاہتی ہےکہ وہ ان اقدامات کے مقابل خاموش نہ رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button