لبنان

رفیق حریری قتل میں صیہونی حکومت ملوث

rafiq_haririوالٹرنیٹ ویب سائٹ نے نئے ثبوت و شواہد نشرکرکے کہا ہےکہ صیہونی حکومت لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہے۔ اس ویب سائٹ نے اس نظرے کو مسترد کیا ہے کہ رفیق حریری کے راستے میں بم دھماکہ ہواتھا اور کہا ہےکہ جائے وقوعہ سے حاصل شدہ ٹکڑوں سے معلوم ہوتا ہےکہ یہ ٹکڑے ایک میزائل کے ہیں جو جرمنی میں بنایا گيا تھا اور جرمنی نے یہ میزائیل صیہونی حکومت کودیا تھا۔ اس ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ اسی وجہ سے رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کے سابق جرمن سربراہ نے اس کیس کے ثبوتوں کو بدل دیا ہے ۔ والٹرنیٹ کے مطابق جس دن رفیق حریری قتل کئے گئے اسی دن امریکہ نے ایک ایواکس طیارہ لبنان کی فضاوں میں بھیجاتھا تاکہ وہ رفیق حریری کو قتل کرنےمیں صیہونی حکومت کی انٹلجنس مدد کرسکے۔ یادرہے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بھی ایسے ویڈیو ثبوت پیش کئےہيں جن سے صاف ظاہرہے کہ صیہونی طیارے رفیق حریری کے راستے کے اوپر پرواز کررہے تھے۔ ان ثبوتوں سے صاف واضح ہے کہ صیہونی حکومت ہی رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہے۔ رفیق حریری چودہ فروری کو بیروت میں ایک دھماکے میں مارےگئےتھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button