لبنان
جنگ ہوئی تو اسرائیل کو عبرت ناک شکست ہو گی: حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم اور پوری لبنانی قوم صہیونی دشمن کےخلاف سیہ پلائی ہوئی دیوار ہے. اسرائیلی لبنانی عوام اور حزب اللہ کے درمیان پھوٹ پیدا کر کے لبنان کو کمزور ریاست میں تبدیل کرنا چاہتا ہے.
سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ لبنانی نوجوانوں نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے. لبنانی نوجوانوں نے علم ، تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی کے علوم کے حصول اور دشمن کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑنے اور نئے جنگی طریقہ کار سمیت ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں.
لبنان میں سابق وزیراعظم رفیق حریری کےقتل کی تحقیقا ت کے لیے سرگرم یوین ٹریبونل کے بارے میں حسن نصراللہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عدالت نے رفیق حریر کے قتل میں حزب اللہ کو ماخوذ کرنے کی کوشش کی تو اس کے منفی نتائج مرتب ہوں گے. ہمیں اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی بھی گمانی فیصلہ آنے سے قبل آپس میں اتحاد پیدا کرلینا چاہیے