لبنان

عالمی قوانین پرحزب اللہ کی تنقید

hezbollah1حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ بعض ملکوں کے مواقف سے لبنان کی صورتحال پر بحرانی اثرات نہیں پڑنے چاہيں۔ شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کےشعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ عمار الموسوی نے بیروت میں یورپی یونین کے نمایندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو لبنانی قوم کی جگہ پر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ موسوی نے عالمی سطح پر انصاف کے بارےمیں بحثوں اور مذاکرات کو عالمی برادری کی امتیازی پالیسی سے تعبیر کیا اور کہا کہ عالمی برادری بعض مسائل میں امتیازی سلوک سے کام لیتی ہے۔ حزب اللہ کے اس سینئر رہنما نے کہا کہ عالمی سطح پر صیہونی حکومت کی  مخالفت کرنے سے گریز اور اس کو قانون سے بالاتر سمجھنا یہ ثابت کرتا ہے کہ عالمی قوانین کس حدتک سامراجی طاقتوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے بنائے گئےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button