عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں امریکا ملوث ہے۔حزب اللہ

لبنانی شیعہ ملیشیاء حزب اللہ نے کہا ہے کہ عراق میں آئے دن دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافے اور بم دھماکوں میں امریکا براہ راست ملوث ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد اور عراق کے دوسرے شہروں میں روزانہ ہونے والے بم دھماکوں اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں امریکا ملوث ہے جو کہ عراق میں سیاسی استحکام نہیں چاہتا۔ واضح رہے کہ گذشتہ چار روز کے دوران امریکی فوجیوں کی اور امریکی آلہ کاروں کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں عراق کے دارالحکومت میں 300سے زائد افراد شہید جبکہ 750سے زائد ذخمی ہو چکے ہیں ۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ عراق میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے عراق کے عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہے تا کہ شیعہ وزیر اعظم نوری المالکی اور عراقی سیاسی اتحاد کو کمزور بنا کر اپنے آلہ کار ایاد اعلاوی جیسے خائن حکمرانوں کو برسر اقتدار لائے۔








