لبنان

صہیونی ریاست کے خلاف جدوجھد ضروری

hezbollah_flagحزب اللہ لبنان نے لبنان کی مقبوضہ سرزمینوں کو آزاد کرانے کے لئے صہیونی ریاست کےخلاف جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت پرزوردیا ہے ۔
حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے رکن محمد یزبک نے کہاکہ صرف استقامت و جدوجہد ہی سے لبنان کی مقبوضہ سرزمینوں کو صیہونی قبضے سے آزاد کرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استقامت ہی کے ذریعے صہیونی ریاست اور امریکہ کی سازشوں سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے جن سے اس نے عرب اوراسلامی ملکوں کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔ یادرہے لبنان کی سرزمینیں شبعا اور کفر شوبا اب بھی صہیونی ریاست کے قبضے میں ہیں۔ شیخ محمد  یزبک نے کہا کہ مغربی ممالک اور رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل حزب اللہ کو کمزوربنانےکےلئے سازشین کررہے ہیں۔ حزب اللہ لبنان نے ناقابل انکار ثبوت و شواہد پیش کرکے کہا ہے کہ صہیونی ریاست رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہے اور عالمی عدالت سے اس بارےمیں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن اس عدالت نے ابھی تک کوئي اقدام نہیں کیا ہے۔ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری دوہزارپانچ میں بیروت میں بم دھماکے میں مارےگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button