

ایران کے صدر احمدی نژاد کے دو روزہ دورے کے دوران بیروت میں ریا کے اسٹیڈیم میں دسییوں ہزار لبنانیوں نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد لبنان کے دو روزہ دورے پر بدھ کو بیروت پہنچے جہاں پر لاکھوں لبنانیوں نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کو لبنان آمد پر خوش آمدید کہا۔
استقبال کے دوران ایک بڑی ٹی وی اسکرین پر ویڈیو کانفرنس پر خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایرانی صدر احمدی نژاد کو
لبنان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہاکہ لبنان میں اپنی کوئی اسکیم نہیں ہے جس پر عمل کیا جا سکے ،اس موقع پر ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی اسکیمیں لبنان،فلسطین اور حزب اللہ کے لئے ہیں ان کاکہنا تھا کہ جو لبنان چاہتا ہے وہ ایران چاہتا ہے اور وہی فلسطین چاہتا ہے ۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ جمہوری اسلامی ایران خطہ میں ایک مستند ہے جو کہ خطے میں باہمی تعاون اور لوگوں کی مدد میں کوشاں ہے۔انہوںنے کہا کہ آج مغرب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سے اس لئے ناراض ہے کہ انہوںنے سچ بات کہی اور وہ سچ بات یہ ہے کہ اسرائیل کو خطے سے ختم ہو نا چاہئیے ،لہذٰا مغرب کو ایرانی صدر کا سچ بولنا پسند نہیں آیا،
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ ایران اپنی مذہبی ذمہ داری کو انجام دے رہاہے ،اور ایران پورے خطے میں امن کی ضمانت ہے جبکہ امریکا اور اسرائیل پوری دنیا کے لئے ایک خطرہ ہیں۔