مزاحمتی تحریک سےتمام سازشوں کامقابلہ ممکن

حزب اللہ لبنان کےسکریٹری جنرل سیدحسن نصراللہ نےکہاہےکہ مزاحمتی تحریک کی حمایت لبنانیوں کواس قابل بنادےگي کہ وہ تمام سازشوں کامقابلہ کرسکیں۔انھوں نےمزید کہاکہ ہمیں لبنان میں ایک بہترین سیاسی وفوجی تجربہ حاصل ہواہے جس کی بنیاد پرلبنان میں ایک ڈٹرنٹ اوردفاعی طاقت وجود میں آئی جس پردنیاکےاسٹریٹیجک مطالعات کےبڑےبڑےمراکزتحقیق کررہےہيں۔
انھوں نےاس بات پرزوردیاکہ لبنان کی فوج کوہتھیاروں سےمسلح کرنےکی ضرورت ہے اور اس پرسب کااتفاق ہے۔








