وزیر اعظم نے رفیق حریری قتل میں اسرائیلی کردار کی تفتیش کا مطالبہ کیا

لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے رہنما سید حسن نصر اللہ کے ٹھوس اور مستدل شواہد پیش کرنےکے بعد لبنان کے وزیراعظم سعدحریری نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے والد اورلبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں اسرائیلی کردار کی تحقیقات کرے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیلی جاسوس طیاروں نے رفیق حریری کے قتل سے کچھ دن قبل ان کے گھر سے پارلیمنٹ تک کے راستے کی نگرانی اور وڈیو فلمیں بنائیں جو حزب الله نے اپنے ذرائع سے حاصل کی ہیں۔
لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اقوام متحدہ سے اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصرالله کی طرف سے اس حوالے سے پیش کئے گئے ثبوت بےحد اہم اور حساس ہیں اور انہیں نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔








