لبنان

امریکہ لبنان ميں مداخلت سے باز رہے، حزب اللہ

shiite_hizbollah_warnsحزب اللہ لبنان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ لبنان کے معاملات میں مداخلت سے بازرہے حزب اللہ لبنان کے رکن پارلیمنٹ نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پرامریکہ کو خبردار کیا ہےکہ لبنان کے امور میں مداخلت نہ کرے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواف موسوی نے کہا کہ بیروت میں امریکی سفارتخانے نے لبنان اور علاقے میں تفرقہ انگیز اور تخریبی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں جن سے لبنان میں قومی آشتی کے عمل کو نقصان پہنچ رہاہے ۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اس رکن نے کہا کہ

 امریکی سفارتخانے نے خفیہ ایجنسیوں کے سہارے لبنانیوں کو قتل کیا ہے ۔ موسوی نے کہا کہ لبنان میں امریکہ کی ہرطرح کی مداخلت اسرائیل کی مداخلت ہوگي۔لبنان میں مئي کے مہینےمیں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button