لبنان

پاکستان اور عراق میں عزاداری پر ہونے والے حملوں میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد ملوث ہے ، حزب اللہ لبنان

hezbollah

حزب اللہ لبنان نے کراچی اور عراق میں عزاداری کے جلوسوں پر حالیہ بم دہماکوں میں اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد پر الزام عائد کیا ہے کہ موساد یہ دہماکے اپنے ایجنٹو ں کی مدد سے کرائے ہیں ، ایرانی خبررساں ادارے فارس نیوز ایجنسی اورعربی اخبار القدس العربی کے مطابق حزب اللہ لبنان کی جانب سے عاشورا اور چہلم امام حسین و شہدائے کربلا کے موقع پر پاکستان کے شہر کراچی اور عراق میں کربلا اور بغداد میں عزاداروں پر ہونے والے بم دہماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق میں ہونے والے بم دہماکے ایک ہی تسلسل ہیں اور

 اس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد ملوث ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں ہونے والے بم دہماکوں کے انداز اور طریقہ کار میں مماثلت ہے اور یہ انداز اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا ہے ، حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی ایجنسی موساد اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مختلف اسلامی ممالک میں انسانوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے ، حزب اللہ کے ترجمان نے حالیہ بم دہماکوں پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بم دہماکوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں اور اس خونی کھیل کو روکنے کیلے موثر تدابیر اختیار کی جائیں ،حزب اللہ لبنان نے پاکستان اور عراق میں ان بم دھماکوںمیں شہید اور زخمی ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button