یمن

یمن میں 16 افراد جاں بحق ، فرانس کاسفارتخانہ بھی بند


saudijets یمن میں الحوثی مسلمانوں پر سعودی عرب اوریمن کی مشترکہ کاروائيوں میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ارنا کی رپورٹ کےمطابق سعودی جنگی طیاروں اور یمنی توپوں نے آج بیک وقت صوبہ صعدہ کے المدود الدخان ، الرمیح ، الجابری ، المجدعہ اورالملاحیط علاقوں پرمیزائل اور دوسو سے زیادہ گولے فائرکئے جس میں کئی عام شہری زخمی ہوگئے۔ شمالی یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی مداخلت کے باوجود ا س جنگ کو چار مہینہ گذرنے کے باوجود سعودی فوج اوریمن نہ صرف اپنے کسی مقصد تک نہیں پہنچ سکی ہے بلکہ پسپا ہوچکی ہیں اورکنٹرول پوری طرح الحوثي مجاہدین کے ہاتھوں میں ہے۔دوسری طرف یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکہ اور برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی اپما سفارتخانہ بند کردیا ہے۔ سفارتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ منگل کو دوبارہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے پہلے ہی یمن کے دارالحکومت صناء میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری طرف یمن کے حکام نے ائرپورٹ پر سکیورٹی سخت کردی ہے اور اس کے ساتھ مختلف سفارتخانوں کی بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button