یمن

سیدعبدالملک الحوثی کی شہادت کی تردید

30413

سیدعبدالملک الحوثی کی شہادت کی تردید.یمنی حکومت نے آج دعوی کیا تھا کہ حوثی تحریک کے قائد سید عبدالملک حوثی یمنی فضائیہ کے بمباری میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ تھوڑی دیر بعد یمن کے سرکاری ذرائع نے ان کی شہادت کی خبر نشر کردی تا ہم بعد میں معلوم ہوا کہ سعودی اور امریکی مداخلت کے باوجود بھی یمنی افواج کی شکست کے بعد اب حکومت یمن نے تشہیراتی مہم اور نفسیاتی جنگ کو اپنا مطمع نظر بنا رکھا ہے۔

 

اس رپورٹ کے مطابق یمنی مجاہدین کے ترجمان نے بی بی سی کی عربی سروس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدعبدالملک حوثی زندہ اور سلامت ہیں اور وہ نہ تو شہید ہوئے ہیں اور نہ ہی زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بعض ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ عبدالملک الحوثی سعودی بمباری کا نشانہ بنے ہیں۔

دریں اثناء شیعیان یمن عبدالملک الحوثی کے چھوٹے بھائی «سید یحیی الحوثی» نے بھی اپنے بڑے بھائی کے زخمی یا شہید ہونے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button