یمن

حوثی مجاہدین نے دوسرے سعودی فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا

30416

حوثی مجاہدین کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شیعہ مجاہدین نے سعودی جارحیت اور درندگیوں کے جواب میں کامیاب کاروائی کرکے سعودی افواج کے دوسرے اڈے کو بھی فتح کرلیا ہے. یہ اڈہ سعودی عرب کے جنوب میں "خوبہ” کے علاقے کے شمال میں "قوی” نامی گاؤں کے قریب واقع ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی حملے کے سامنے مزاحمت کی قوت کھوگئے اور تمام تر ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے اور ہتھیاروں پر مجاہدین نے قبضہ کرلیا.

 

حوثی تحریک کے بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ مجاہدین کا مقصد سعودی سرزمین پر قبضہ نہیں ہے لیکن دشمن کی جارحیت اس بات کا باعث بنی ہے کہ ہم ایک ایسے علاقے کو جارح دشمن سے خالی کرادیں جو شیعہ علاقوں پر مسلسل جارحیت کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے۔

اس بیان کے مطابق سعودی افواج نے اپنی پوری قوت سمیٹ کر گذشتہ جمعرات کو شیعہ مجاہدین کے ٹھکانوں پر بھاری حملہ کیا مگر انہیں اس حملے میں مالی اور جانی نقصان اٹھا کر شکست کھانے کے سوا کچھ بھی نہ ملا.

اس سے قبل حوثی مجاہدین نے الجابری میں واقع سعودی فوجی اڈے پر قبضہ کیا تھا جو متعدد سعودی حملوں کے باوجود ابھی تک مجاہدین کے قبضے میں ہے۔

حوثی تحریک کے بیان کے مطابق سعودی طیاروں نے جمعہ کے روز الجابری، جبل الرمیح، الدخان، جبل المدود، الملاحیط اور بنی صباح پر اٹھاون حملے کئے اور 210 میزائلوں کے ذریعے میدان جنگ سے سینکڑوں میل دور الصعدہ کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا. 

دریں اثناء شمالی یمن کے شیعہ علاقوں پر امریکی طیاروں کی جارحیت بھی جاری ہے اور وہ سعودی عرب کے "الخمیس” ہوائی اڈے اور سمندر میں لنگر انداز طیارہ بردار جہازوں سے اڑ کر شیعہ علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک شیعہ مجاہد کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کے پاس امریکی طیاروں کی بمباری کے ناقابل انکار ثبوت موجود ہیں۔

انھوں نے کہا: امریکی فضائیہ سعودی اور یمنی فضائیہ کے ساتھ مل کر شیعہ علاقوں پر بمباری کررہے ہیں اور ان حملوں میں وہ ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔

دوسری طرف سے یمنی پارلیمان کے نمائندوں اور اپوزیش راہنماؤں نے چند روز قبل ارحب کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ پر فضائی حملے میں 65 نہتے شہریوں کی شہادت کے بارے میں غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تا ہم یمنی حکمرانوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ کیمپ درحقیقت القاعدہ کا ٹریننگ کیمپ تھا تا ہم شواہد سے یہ دعوی ثابت نہیں ہورہا.

دریں اثناء «استراتفور» نیوز سائٹ نے امریکی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ارحب کیمپ پر بمباری میں امریکی فضائیہ کے طیارے ملوث تھے۔

الحوثی تحریک کی ویب سائٹ کے مطابق سعودی فضائیہ کے حملے آج بھی زور و شور سے جاری رہے اور الرازح کے علاقی میں ایک ہی خاندان کے 54 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اس علاقے پر آج شام کو سعودی طیاروں نے بمباری کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button