یمن

یمن کی صورت حال انسانی حقوق تنظیموں کا اظہارتشویش


watch

16.12.2009 ہیومن رائٹس واچ نے شمالی یمن میں انسانی الميئےپر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ یمن کے لۓ ہیومن رائٹس واچ کے نمائندے جواستورک نے کہا ہے کہ یمن کی فوج انسانی حقوق کی بری طرح پامالی کررہی ہے اور وہ یمن کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوۓ ہے اور اس کے ساتھ ہی شمالی یمن کے باشندوں پر سعودی عرب کے حملے بھی مسلسل جاری ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے نمائندے نے مزید کہا ہے  کہ عوام کو صنعا حکومت اور سعودی عرب کے حملوں کی وجہ سے بہت ابتر صورتحال کا سامنا ہے اور ہزاروں یمنی شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے مقامات پر جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ یمنی حکام حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کرتے ہیں اور بغیر مقدمہ چلاۓ ان کو جیلوں میں بند کۓ ہوۓ ہیں۔ اور صنعا حکومت ہیومن رائٹس واچ سمیت امداد پہنچانے والی عالمی تنظیموں کے مطالبات پر کوئي توجہ نہیں دیتی ہے ۔ اور یہ حکومت ملک کے شمال و جنوب میں بسنے والے یمنی شہریوں کے خلاف سخت کاروائیاں انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button