دنیا

داعش پر عائد پابندیوں پر عمل در آمد کیا جائے

ban k monاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اس عالمی ادارے کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داعش دہشتگرد گروہ پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کریں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ رکن ممالک کو چاہئے کہ وہ داعش کے ٹارگیٹڈ بائیکاٹ ،انھیں اسلحہ فراہم نہ کرنے اور ان کے اراکین پر سفر کے حوالے سے عائد پابندیوں پر عمل کریں۔ واضح رہے کہ داعش سمیت القاعدہ سے وابستہ گروہ، اقوام متحدہ میں دہشتگردوں کی فہرست میں ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس دہشتگرد گروہ کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ان کے دہشتگردانہ اور پرتشدد اقدامات کو نہایت تشویشناک قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے اپنے ملک میں سیکیورٹی بحران اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا ذمہ دار سعودی عرب اور قطر کوقرار دیا ہے۔ نوری مالکی نے آل سعود کو عالمی دہشتگردی کا اصلی حامی بتاتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button