دنیا

برطانیہ میں بی بی سی کے خلاف مظاہرہ

bbc protestبرطانوی عوام نے بی بی سی کی خود غرضی پرمبنی خبررسانی کے خلاف اس کے دفترکےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رپورٹوں کے مطابق لندن کے ہزاروں عوام نے بی بی سی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے بی بی سی پر غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں جانبدارانہ رپورٹنگ کا الزام لگایا۔ اطلاعات کے مطابق لندن میں ہونے والا یہ احتجاجی مظاہرہ، دوہزار نو کے بعداسرائیل کے خلاف ہونے والا سب سے بڑا احتجاجی اجتماع ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بی بی سی، فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کےنظریات پیش کرتے وقت نہایت ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے فلسطینیوں کی غلطی ظاہرکرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مظاہرین جو اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے، بی بی سی غزہ کی حقیقت بتاؤ، بی بی سی وائے ہو تم پرجیسے نعرے لگارہے تھے۔واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف ایران ، پاکستان، ہندوستان، امریکہ ، تیونس، اٹلی، اورانڈونیشیاء میں مظاہرے ہو رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button