اوبامہ، تاریخ کا بدترین امریکی سربراہ

امریکی باشندوں کی اکثریت نے ملک کے صدر باراک اوباما کو امریکہ کی تاریخ کا بدترین سربراہ قرار دیا ہے۔ امریکہ کی کوئنی پیاک یونیورسٹی کی جانب سے کئے گئے سروے میں 35 فی صد عوام نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے اب تک رونالڈ ریگن کو امریکہ کا بہترین صدر قرار دیا جبکہ 18 فی صد افراد نے بل کلنٹن کو بہترین صدر قرار دیا۔ بہترین صدور کی فہرست میں 33 فیصدعوام نے براک اوباما کو فہرست میں سب سے نیچے رکھا جب کہ 28 فی صد نے جارج ڈبلیو بش کو بدترین صدر قرار دیا۔ سروے کے تحت یہ بات بھی سامنے آئی کہ 45 فی صد امریکی رائے دہندگان کا خیال ہے کہ معاشی و خارجہ معاملات، صحت عامہ پر موقف اور انسداد دہشت گردی پر اوباما کی حکومت کی کارکردگی منفی رہی۔ اگر 2012 میں ان کی جگہ مٹ رومنی صدر منتخب ہوجاتے تو آج امریکا کی صورت حال بہتر ہوتی۔








