دنیا

ہندوستان: عراق میں تکفیری کاروائیوں کی شدید مذمت

india flaq2ہندوستان نے عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی حالیہ وحشیانہ کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔  ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں عراق میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی حالیہ وحشیانہ کارروائیوں اور اس ملک کے بعض شمالی شہروں پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے مقابلے کے لئے عراق کی حکومت کی حمایت کرے۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اس سے پہلے بھی عراق میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے عراق میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے، بغداد میں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں رہنے کا کہا ہے اس کے ساتھ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ نئی دہلی کے بغداد حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ہندوستان، عراق کا ایک دوست ملک ہے اور اس کی یہ خواہش ہے کہ عراق میں امن و استحکام کی جلد بحالی ہوجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button