دنیا

دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے عراق کی مدد کی جائے

unoاقوام متحدہ نے دہشت گردو‎ں سے مقابلے کے لئے حکومت عراق کی حمایت کی اپیل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ نے عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف لڑائي میں حکومت عراق کی حمایت کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹیری جنرل بان کی مون نے عراق کے کچھ علاقوں پر القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ حکومت عراق کی بھرپور حمایت کی جائے۔ بان کی مون نے کہا کہ ایسے نازک حالات میں عالمی برادری کو حکومت عراق کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے تاکہ وہ خطرناک دہشت گردی کے چیلنج سے مقابلہ کرسکے۔واضح رہے کہ منگل کے روز داعش کے دہشت گردوں نے صوبۂ نینوا کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button