دنیا

عراقی حالات میں ایران اپنا کردار ادا کرے، امریکی اپیل

amricanامریکہ نے عراق کے حالات میں ایران سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جین ساکی نے آج واشنگٹن میں پریس کانفرنس ميں ، دہشت گردگروہ داعش کے مقابلے میں اپنے ملک کے دفاع میں حکومت عراق کی مدد کے لئے حکومت ایران کے ممکنہ کردار کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امید ظاہر کی کہ ایران اس بارے میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔ اس امریکی عہدیدار نے ایسی حالت میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ روسی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے کمیشن کےسربراہ نے امریکہ کو عراق کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیاہے آلکسی پوشکوف نے آج کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں عراق پر قبضے کے دوران امریکی اقدامات اس بات کا باعث بنے ہیں کہ انتہا پسند عناصر موصل اور چند علاقوں پر قبضہ کرلیں ۔ واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے گذشتہ چند دنوں میں عراق کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرلیا اور وہ فوج کے ساتھ برسر پیکار ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button