افغانستان: انتخابات کا دوسرا مرحلہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے موقع پر پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ملک میں انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خطرات میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی خطرات میں اضافے کے باوجود، سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان ظاہر عظیمی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر ملک میں سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، لیکن افغانستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کے خلاف ہر قسم کی دہمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں اور اس حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک میں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کی بنا پر عوام نے صدارتی انتخابات میں بھرپور اندازمیں شرکت کی اور ریکارڈ ووٹنگ ہوئی ۔








