دنیا

عبداللہ عبداللہ پر قاتلانہ حملہ ، بال بال بچے

abdulla-abdullaافغانستان میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق افغاں وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا ہے کہ عبداللہ عبداللہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرکے دوسرے جلسے کی طرف جارہے تھے کہ ان کے قافلے کی گاڑیاں باردوی سرنگ سے ٹکراگئيں اور چند سکینڈوں بعد ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا۔ ان حملوں میں چار افراد ہلاک جب کہ عبداللہ عبداللہ کے کئي سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔ عبداللہ عبداللہ اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ عبداللہ عبداللہ کے حریف اشرف غنی نے ٹوئيٹر پر اس قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ملک میں بدامنی پھیلانے اور جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی کوشش قراردیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں چودہ جون کو ووٹنگ ہوگي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button