دنیا

امریکی جاسوس نے برازیل میں پناہ

amrica ciaاپنی درخواست میں ایڈورڈ اسنوڈن نے لکھا ہے کہ برازیل میں رہنے پر مجھے خوشی ہوگی ۔ اسنوڈن نے کہا کہ انہوں نے رسمی طور پر برازیل سمیت کئی ممالک سے پناہ کی درخواست دی ہے ۔ یہ بات روس میں رہ رہے امریکی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہی ہے ۔

اسنوڈن کی روس میں عارضی پناہ اگست میں ختم ہو رہی ہے ۔ واشنگٹن پہلے ہی اسنوڈن کے پاسپورٹ کو منسوخ کر چکا ہے ۔ ایسے میں اسنوڈن کے پاس اب بہت محدود اختیارات بچتے ہیں ۔ اسنوڈن نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کو پناہ کے بدلے دستاویز نہیں دیں گے کیونکہ ان کو پناہ، انسانی وجوہات کی بنیاد پر دی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس برطانیہ اور برازیل سمیت مختلف ممالک کی امریکہ کی طرف سے جاسوسی کرائے جانے سے متعلق کافی دستاویز ہیں جنہیں ابھی جاری کیا جانا باقی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button