دنیا

قندھار، بم دھماکوں سے لرز اٹھا

boomblastشہر قندھار آج صبح دو دھماکوں سے لرزاٹھا۔ افغانستان کے جنوبی شہر قندھار سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہے کہ اس شہر میں آج صبح دو بم دھماکے ہوئے جن میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ کسی گروہ یا فرد نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن افغان حکام اس طرح کے حملوں کا ذمہ دار طالبان کو گردانتے ہیں۔ طالبان نے ایک بیان جاری کرکے دھمکی دی ہے کہ وہ خيبر نامی کاروائيوں کے تحت افغان فوج بیرونی افواج اور سرکاری مراکز پر حملے کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button