دنیا

کشمیر میں شب معراج کی محافل کا انعقاد

kasmir shabe merajہندوستان کے زیر انتظام کشمیر بھر کی مساجد اور اہم عبادت گاہوں میں شبِ معراج اور بعثت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان، رُوح پرور اجتماعات اور بابرکت مجالس اور محافل کا انعقاد ہوا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ان محافل میں علمائے کرام نے فلسفۂ بعثت و معراج پر روشنی ڈالی۔ ریاست جموں و کشمیر کی تمام مساجد، خانقاہوں، زیارت گاہوں، دینی مدارس اور درسگاہوں میں بھی روح پرور اور بابرکت اجتماعات کا اہتمام کیا گیا جہاں سرکردہ علمائے دین، اسلامی مفکرین، واعظین، خطباء، مبلغین اور ائمہ مساجد نے نبی برحق، حضور پُرنور حضرت محمد مصطفےٰ احمد مجتبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اللہ تبارک و تعالیٰ کیساتھ ملاقات (معراج العالم) کے واقعے پر روشنی ڈالی۔ وادی میں شب معراج کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ شب معراج کے موقع پر آثار شریف درگاہ حضرت بل کو خصوصی طور پر سجایاگیا جبکہ یہاں عبادات میں شب بیداری کیلئے آنے والے عقیدت مندوں کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button