افغانستان میں درجنوں طالبان دہشتگرد ہلاک

افغانستان میں طالبان گروہ اور اس ملک کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ ننگرہار، کنڑ، تخار، قندھار، زابل، ارزگان، میدان وردک، لوگر، خوست، پکتیا، فراہ اور ہلمند میں افغان سیکیورٹی فورسز کی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے والی کارروائیوں اور طالبان دہشتگردوں سے ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم انسٹھ دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ اس بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد و ضبط کیا ہے۔افغانستان کی وزارت داخلہ نے کل بھی ایک بیان میں سینتالیس طالبان دہشتگردوں کو ہلاک کئے جانے کا دعوی کیا تھا۔








