افغانستان: طالبان کے دو گروہوں میں جھڑپیں، پانچ دہشتگرد واصل جہنم

افغانستان میں طالبان کے دو گروہوں کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں جن میں بدھ کے روز پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں سید سجنا اور شہریار کی زیر قیادت طالبان کے دو گروہوں میں ہوئیں جن میں پانچ ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ان جھڑپوں میں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال ہوا۔جھڑپوں کا یہ سلسلہ منگل کے روز سے جاری ہے جن میں ابتک درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں جن میں چودہ عام شہری بھی شامل ہیں۔ طالبان کے دیگر گروہوں اور شخصیات کی جانب سے ان دونوں گروہوں کے درمیان صلح کرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں تاہم ابتک ان کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔








