دنیا

افغانستان پر ایکبار پھر امریکی ڈرون حملہ

draonامریکہ نے ایکبار پھر افغانستان پر حملہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے مشرقی افغانستان کے صوبے کنڑ میں ایک علاقے پر ڈرون طیارے سے حملہ کرکے کم از کم تین افراد کو ہلاک کردیا۔ ان ذرائع کے مطابق امریکی فوجی حکام نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈرون حملہ، صوبے کنڑ کے قصبے اسدآباد پر کیا گیا۔ اگر چہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ، طالبان کے ٹھکانوں پر کیا گیا تاہم طالبان گروہ نے ابتک اس حملے کے بارے میں اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے یہ ڈرون حملے افغانستان کے علاوہ یمن، پاکستان، اور صومالیہ پر بھی انجام پارہے ہیں۔ واشنگٹن کا دعوی ہے کہ ان حملوں میں مسلح افراد اور القاعدہ و طالبان عناصر کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ مقامی حکام اور عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری مارے جارہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈرون حملوں پر عالمی سطح پر احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button