دنیا

کشمیر میں احتجاجی مظاہرے،پتھرائو، گرفتاریاں

kasmir4ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں گرفتاریوں کے خلاف بارہمولہ اور کولگام میں احتجاجی مظاہروں کی گونج سنائی دی جس کے دوران معمولی نوعیت کی سنگباری بھی ہوئی۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی میں انتخابات کے بیچ پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شمال و جنوب میں نوجوانوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ پولیس پہلے ہی تصدیق کر چکی ہے کہ انتخابات میں رخنہ ڈالنے والے 500 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر شمالی قصبہ بارہمولہ میں دوران شب مزید گرفتاریاں ہوئی جس کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کے رشتہ داروں اور اقربہ نے پولیس تھانہ بارہمولہ کے باہر دھرنا دیا اور حراست میں لئے گئے نوجوانوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ 2ہفتوں سے قصبے اور اس کے متصل علاقوں میں اندھا دھندگرفتاریاں جاری ہے جو بلا جواز طریقے سے کی جارہی ہے۔ اس موقعہ پر مقامی پولیس افسران نے مظاہرین کو یقین دہانی فراہم کی جس کے بعد لوگ پر امن طور پر منتشر ہوئے ۔ ادھر جنوبی ضلع کولگام میں بھی احتجاجی مظاہروں اور سنگباری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button