دنیا

ہندوستان، بڑھتی ہوئی فرقہ واریت پر انتباہ

faroq abdullaہندوستان کے ایک سیاسی رہنما نے اپنے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت پر خبردار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کے ایک مرکزی وزیر، فاروق عبداللہ نے سری نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ممکنہ طور پر جدا ہونے کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔ انھوں نے ہندوستان کے سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگر دائیں بازو کی انتہا پسند پارٹی یعنی بی جے پی اقتدار میں آجاتی ہے تو ہندوستان میں ہندو انتہا پسندی بڑھے گی اسلئے وہ دعا کرتے ہیں ان کا ملک، انتہا پسندوں کے ہاتھ میں جانے سے بچا رہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان، ایک سیکولر ملک ہے اور اس کی اس پوزیشن کو بچائے رکھنے کی ضرورت ہے اور یہ کہ ہندوستان کے کشمیری مسلمان، ہندو انتہا پسندی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button