دنیا

ہندوستان میں عام انتخابات کے دوران چھے افراد کی ہلاکت

hidustanہندوستان میں عام انتخابات کا عمل جاری ہے تاہم کل چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران رونما ہونے والے تشدد کے بعض واقعات میں چھے افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ماؤنواز باغیوں نے ہندوستان کی مشرقی ریاست میں بارودی سرنگ کا دھماکہ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ یہ پولیس اہلکار، ووٹنگ کے دوران حفاظت پر مامور اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔اسی طرح ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک انتخابی حلقے کا ایک ذمہ دار عہدیدار، مسلح افراد کےحملے میں ہلاک ہوگیا۔اس حملے کے بعد حملہ آوروں نے ریاست جموں و کشمیر کے اس علاقے میں لوگوں کو ووٹنگ میں حصہ لینے پربری طرح سے دھمکایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button