دنیا

ہندوستان اور چین کے کمانڈروں کے اجلاس کا اختتام

indiaflaqسرحدی فوجی سممجھوتے پر عملدرآمد کے طریقۂ کار کے بارے میں ہندوستان اور چین کی برّی افواج کے کمانڈروں کا اجلاس منگل کے روز ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں تشکیل پانے والے اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے کمانڈروں نے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے دو طرفہ فوجی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔اس اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دونوں ممالک آئندہ نومبر کے مہینے میں مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں گے۔اسی طرح چینی فریق نے اعلان کیا کہ ان کے ملک کے وزیر دفاع چانک ون چوان، رواں سال ہندوستان کا دورہ کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ فریقین کے درمیان یہ مذاکرات، ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی فوجی تعاون کے بارے میں گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں دستخط ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button