دنیا

یورپی ملک آسٹریا کی دو 16 سالہ لڑکیاں جہاد النکاح کیلئے شام چلی گئیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

2girlsبرطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پولیس ایجنسی (انٹرپور) 2 جہادی لڑکیوں کی تلاش میں ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ شامی تکفیری باغیوں کی جنسی تسکین کو پورا کرنے اور جہاد النکاح کے فتوے پر عمل کرنے کیلئے شام چلی گئی ہیں۔ دونوں لڑکیوں کا تعلق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے بتایا جاتا ہے، ایک 16 سالہ لڑکی کا نام سمرہ کیسنووک اور دوسری 15 سالہ لڑکی کا نام سبینہ سلیمووک ہے۔یہ دونوں لڑکیاں اپنے گھروں سے 10 اپریل کو غائب ہوگئی تھیں۔ ان لڑکیوں کے والدین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی پوسٹ کی گئی ایسی تحریریں ملی ہیں جن سے انہوں نے اپنے طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ جہاد النکاح کے لئے شام چلی گئی ہیں۔ لڑکیوں کے والدین کے مطابق ثمرہ کیسنوچ اور سبینہ سلیموچ نے حال ہی میں ویانا کی ایک مسجد میں جانا شروع کیا تھا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ان لڑکیوں کی جانب فیس بک پر متعدد ایسی تصاویر شائع کی گئی ہیں جن میں وہ مسلح نظر آرہی ہیں۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے شامی باغیوں سے شادی کرنے کا اعلان کیا ہےجبکہ دوسری پوسٹ میں لکھا ہے کہ موت ان کا حقیقی مقصد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button